23 جولائی 2018 - 14:27
الجزائر میں دو فلسطینی دانشوروں کی مشتبہ موت

الجزائر میں دو فلسطینی دانشوروں کو مشتبہ طور پر شہید کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، المیادین نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ الجزائر میں ایک اپارٹمنٹ کے اندر گزشتہ روز اتوار کو دو فلسطینی دانشوروں کی مشتبہ موت واقع ہو گئی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق، سلیمان محمد الفرا اور محمد حمید البنا دو فلسطینی دانشور تھے جو الجزائر میں مشتبہ طور پر شہید کر دئے گئے ہیں۔
المیادین کے مطابق، یہ دو فلسطینی محقق غزہ کے علاقے خان یونس کے رہنے والے تھے اور احتمال دیا جا رہا ہے کہ ان کے قتل میں اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کا ہاتھ تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ مہینوں میں کئی فلسطینی دانشوروں کو مختلف ملکوں میں مشتبہ طور پر شہید کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک معروف دانشور فادی البطش تھے جنہیں ملیشیا میں شہید کیا گیا اور حماس نے اعلان کیا کہ البطش کے قتل میں موساد ملوث تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲